حدیث نمبر: 308
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ خَرَجَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّى جَلَسَ عَلَى الْمَقَاعِدِ فَدَعَا بِوُضُوءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاثًا ، وَتَمَضْمَضَ ثَلاثًا ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا ، وَذِرَاعَيْهِ ثَلاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاثًا ، ثُمَّ قَالَ : " هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ، كُنْتُ عَلَى وُضُوءٍ وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ تَوَضَّأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
محمد محی الدین

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ اپنے کچھ ساتھیوں سمیت تشریف لائے اور مقاعد (کھلی جگہ) میں تشریف فرما ہوئے، انہوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا، پھر اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے اور پھر یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، میں پہلے سے باوضو حالت میں تھا، لیکن میں نے یہ بات پسند کی، میں تم لوگوں کو دکھاؤں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني / كتاب الطهارة / حدیث: 308
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح ، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 159، 160، 164، 1934، 6433، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 226، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 83 ، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 360، 1041، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 529، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 84 ، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 106، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 31، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 720، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 285، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 271، 308 ، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 35، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 407»