حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا شُعَيْبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيُّ أَبُو مُحَمَّدٍ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ ، نا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْحَضْرَمِيُّ ، وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ صُبَيْحٍ ، قَالا : نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا ، وَاسْتَنْثَرَ ثَلاثًا ، وَمَضْمَضَ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا ، وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا ، ثُمَّ قَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْوُضُوئَيْنِ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے، تین مرتبہ کلی کرے، اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کو تین، تین مرتبہ دھوئے، اپنے سر پر تین مرتبہ مسح کرے، اپنے دونوں پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر یہ پڑھے: ’میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے خاص بندے اور رسول ہیں۔‘ کسی بھی شخص سے بات کرنے سے پہلے وہ ایسا کرے تو اس شخص کے اس وضو اور (سابقہ یا اگلے) وضو کے درمیان والے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔“