حدیث نمبر: 302
نا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نا أَبِي ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقِ بْنِ جَمْرَةَ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ : رَأَيْتُ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا ، وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا ، وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا ، ثُمَّ قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ هَذَا " .محمد محی الدین
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا تو پہلے کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنی داڑھی کا تین مرتبہ خلال کیا، پھر دونوں بازوؤں کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، دونوں پاؤں کو تین، تین مرتبہ دھویا اور پھر یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح (وضو) کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“