حدیث نمبر: 301
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَر ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاثًا كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا ، وَاسْتَنْثَرَ ثَلاثًا ، وَمَضْمَضَ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا ثَلاثًا ثَلاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا ، ثُمَّ قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ هَكَذَا " . إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے وضو کیا تو اپنے ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ کلی کی، پھر تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا، دونوں بازوؤں میں سے ہر ایک کو تین، تین مرتبہ دھویا، اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، پھر اپنے پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ اس روایت کا راوی اسحاق یحییٰ ضعیف ہے۔