سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي جَوَازِ تَقْدِيمِ غَسْلِ الْيَدِ الْيُسْرَى عَلَى الْيُمْنَى باب: : (وضو کے دوران) دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھو لینا جائز ہے
حدیث نمبر: 293
نا نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدَ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلامُ : " مَا أُبَالِي إِذَا أَتْمَمْتُ وُضُوئِي بِأَيِّ أَعْضَائِي بَدَأْتُ " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جب میں وضو پورا کرتا ہوں تو میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ میں نے (دائیں یا بائیں) کون سے عضو سے آغاز کیا ہے؟“