حدیث نمبر: 2899
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا الْحَجَّاجُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَصَابَ مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ ، وَيَتْبَعُ صَاحِبَهُ مَنِ اشْتَرَى مِنْهُ " .محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اپنے سامان کو بعینہ کسی کے پاس پائے، تو وہ اس سامان کا زیادہ حق دار ہے اور جس کے پاس وہ سامان تھا، وہ اس شخص کے پیچھے جائے گا، جس سے اس نے سامان کو خریدا تھا۔“