حدیث نمبر: 2861
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي طَاهِرٌ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ ، فَإِذَا اسْتَهْلَكَ ، فَالْقَوْلُ قَوْلُ الْمُشْتَرِي " ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، مَتْرُوكٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب سودا کرنے والے دونوں فریقوں میں اختلاف ہو جائے، تو فروخت کرنے والے کا قول معتبر ہو گا، لیکن اگر وہ چیز ضائع ہو چکی ہے، تو اس بارے میں خریدار کا قول معتبر ہو گا۔“ اس روایت کا راوی حسن بن عمارہ متروک ہے۔