حدیث نمبر: 2848
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، وَعَامِرُ بْنُ مُصْعَبٍ ، سَمِعَا أَبَا الْمِنْهَالِ ، يُحَدِّثُ عَنِ الْبَرَاءِ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ : وَكُنَّا تَاجِرَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَنِ الصَّرْفِ ، فَقَالَ : إِنْ كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلا بَأْسَ بِهِ ، وَإِنْ كَانَ نَسِيئَةً فَلا يَصْلُحُ " .
محمد محی الدین

شیخ ابومنہال، سیدنا براء اور سیدنا زید بن ارقم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم لوگ تجارت کیا کرتے تھے، ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیع صرف کے بارے میں پوچھا، ارشاد فرمایا: ”اگر وہ دست بہ دست ہو، تو حرج نہیں ہے، ادھار کے طور پر ہو، تو درست نہیں ہے (یعنی دونوں طرف سے درہم یا دینار کا لین دین ہو رہا ہو)۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب البيوع / حدیث: 2848
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2060، 2180، 2497، 3939، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1589، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4592 ، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2847، 2848، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18839»