حدیث نمبر: 2839
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَهْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَاءِ مَا فِي بُطُونِ الأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ ، وَعَنْ شِرَاءِ الْغَنَائِمِ حَتَّى تُقْسَمَ ، وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ حَتَّى تُقْسَمَ ، وَعَنْ شِرَاءِ حُصُولِ الْغَائِصِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ میں موجود (ان کے بچوں کو) فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک وہ جانور انہیں جنم نہیں دیتے، اور آپ نے مال غنیمت کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک اسے تقسیم نہیں کیا جاتا، اور صدقے (کے مال کو) فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک اسے تقسیم نہیں کیا جاتا، اور آپ نے غوطہ لگانے کے بعد جو چیز نکلے گی، اسے فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔