حدیث نمبر: 2823
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالا : نَا بُنْدَارٌ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي بِهِ أُضْحِيَّةً ، فَاشْتَرَى أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ فَبَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ ، ثُمَّ أَشْتَرِي أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ وَجَاءَهُ بِدِينَارٍ وَأُضْحِيَّةٍ ، فَتَصَدَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالدِّينَارِ ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ " .محمد محی الدین
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ نے ایک دن ان کو ایک دینار عطا کیا اور فرمایا: ”اس سے قربانی کا جانور خرید لو۔“ تو انہوں نے ایک دینار کے عوض میں قربانی کا جانور خرید لیا، جب اسے دو دینار قیمت میں فروخت کر دیا، پھر ایک دینار کے عوض میں قربانی کا جانور خرید لیا، وہ پھر ایک دینار اور قربانی کا جانور لے کر نبی کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی نے اس ایک دینار کو صدقہ کر دیا اور ان کے لیے برکت کی دعا کی۔