حدیث نمبر: 2820
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا أَبَانُ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ يُوسُفَ بْنَ مَاهَكٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عِصْمَةَ ، حَدَّثَهُ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامِ بْنِ خُوَيْلِدٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " إِنِّي رَجُلٌ أَشْتَرِي هَذِهِ الْبُيُوعَ فَمَا تُحِلُّ لِي مِنْهَا ، وَمَا تُحَرِّمُ عَلِيَّ ؟ ، قَالَ : يَا ابْنَ أَخِي ، إِذَا اشْتَرَيْتَ بَيْعًا فَلا تَبِعْهُ حَتَّى تَقْبِضَهُ " ،.محمد محی الدین
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے رسول اللہ سے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں خرید و فروخت کرتا ہوں، تو کون سا کام میرے لیے حلال ہے اور کون سا کام میرے لیے حرام ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بھتیجے! تم کوئی چیز خریدو اور اسے اس وقت تک فروخت نہ کرو، جب تک اس پر تمہارا اپنا قبضہ نہ ہو جائے۔“