حدیث نمبر: 2806
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ التِّنِّيسِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، نَا أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا كَانَا يَقُولانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اشْتَرَى بَيْعًا فَوَجَبَ لَهُ ، فَهُوَ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يُفَارِقْهُ صَاحِبُهُ ، إِنْ شَاءَ أَخَذَ ، وَإِنْ شَاءَ فَارَقَهُ فَلا خِيَارَ لَهُ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے فرمایا: ”جو شخص کوئی چیز خریدتا ہے، تو وہ لینا اس کے لیے لازم ہو جائے گا اور اسے اس وقت تک سودے کو ختم کرنے کا اختیار ہو گا، جب تک اس کا ساتھی اس سے جدا نہیں ہو جاتا، اگر وہ چاہے، تو اس چیز کو وصول کرے اور اگر چاہے، تو اس ساتھی سے جدا ہو جائے، پھر اسے اختیار باقی نہیں رہے گا۔“