حدیث نمبر: 2797
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ حُمَيْدِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ : " أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِلادَةٍ فِيهَا ذَهَبٌ وَخَرَزٌ ، فَأَمَرَ بِالذَّهَبِ فَنُزِعَ وَحْدَهُ ، وَقَالَ : " الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ ، وَزْنًا بِوَزْنٍ " .محمد محی الدین
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہار لایا گیا، جس پر سونا اور پتھر لگے ہوئے تھے، تو آپ کے حکم کے تحت سونے اور پتھر کو اتار لیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”سونے اور سونے کے عوض میں برابر وزن کے ساتھ فروخت کیا کرو۔“