حدیث نمبر: 2794
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ ، وَكَانَ يُسَمَّى الصَّرْمُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْتَ سَعِيدُ ، فَأَيُّنَا أَكْبَرُ أَنَا أَوْ أَنْتَ ؟ " ، فَقَالَ : أَنَا أَقْدَمُ مِنْكَ ، وَأَنْتَ أَكْبَرُ مِنِّي ، وَأَنْتَ خَيْرٌ مِنِّي .محمد محی الدین
عمر بن عثمان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم سعید ہو، ہم (دونوں) میں سے کون بڑا ہے، میں یا تم؟“ تو انہوں نے عرض کیا: ”میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے (پیدا ہوا تھا)، ویسے آپ مجھ سے بڑے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بہتر ہیں۔“