سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ مَا يُفْعَلُ بِالْمُحْرِمِ إِذَا مَاتَ باب: احرام میں آدمی کی موت واقع ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 2779
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، نا عَائِذٌ الْمُكْتِبُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ مَاتَ فِي هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَاجٍّ أَوْ مُعْتَمِرٍ لَمْ يُعْرَضْ وَلَمْ يُحَاسَبْ ، وَقِيلَ لَهُ : ادْخُلِ الْجَنَّةَ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو بھی حاجی یا عمرہ کرنے والا شخص اس حالت میں (یعنی حالت احرام) میں فوت ہو جائے گا، تو اس کی پیشی نہیں ہو گی اور اس سے حساب نہیں لیا جائے گا، اور اس سے کہا جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤ۔“