سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ مَا يُفْعَلُ بِالْمُحْرِمِ إِذَا مَاتَ باب: احرام میں آدمی کی موت واقع ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 2771
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ : سَمِعْتُ سُفْيَانَ ، يَقُولُ : سَمِعَ عَمْرٌو ، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُخْبِرُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، سَمِعَهُ يَقُولُ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَخَرَّ رَجُلٌ عَنْ بَعِيرِهِ فَمَاتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَادْفِنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ ، وَلا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ ، فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں شریک تھے، ایک شخص اپنے اونٹ سے گرا اور فوت ہو گیا، وہ شخص حالت احرام میں تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دو اور اس کو انہی دو کپڑوں میں دفن کر دو اور تم اس کے سر کو ڈھانپنا نہیں، کیونکہ قیامت کے دن اللہ جب اسے زندہ کرے گا، تو یہ تلبیہ پڑھ رہا ہو گا۔“