سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ مَا يُفْعَلُ بِالْمُحْرِمِ إِذَا مَاتَ باب: احرام میں آدمی کی موت واقع ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 2769
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، نا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، نا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلا خَرَّ عَنْ رَاحِلَتِهِ غَدَاةَ عَرَفَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ ، وَلا تُغَطُّوا وَجْهَهُ ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص عرفہ کے دن صبح کے وقت اپنی سواری سے گر گیا اور وہ حالت احرام میں تھا، اس کا انتقال ہو گیا، اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دو اور اسے ان کے انہی دو کپڑوں میں کفن دو اور اس کے چہرے کو ڈھانپنا نہیں، کیونکہ یہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے زندہ ہو گا۔“