سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي إِحْرَامِ الْمَرْأَةِ باب: عورتوں کے احرام کا بیان
حدیث نمبر: 2765
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَجَمَاعَةٌ قَالُوا : نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " وَقَصَتْ بِرَجُلٍ نَاقَتُهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُكَفَّنَ فِي ثَوْبَيْهِ ، وَيُغَسَّلَ وَلا يُغَطِّي وَجْهُهُ ، وَلا يَمَسَّ طِيبًا ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا " . لَفْظُ ابْنِ مَخْلَدٍ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی اونٹنی سے گر گیا، وہ حالت احرام میں تھا، اس کا انتقال ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں یہ حکم دیا کہ: ”اسے انہی دو کپڑوں میں کفن دیا جائے گا، اسے غسل دیا جائے، لیکن اس کے چہرے کو ڈھانپا نہ جائے، اسے خوشبو نہ لگائی جائے، قیامت کے دن اسے تلبیہ پڑھتے ہوئے زندہ کیا جائے گا۔“