سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي إِحْرَامِ الْمَرْأَةِ باب: عورتوں کے احرام کا بیان
حدیث نمبر: 2763
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ ، فَإِذَا لَقِينَا الرَّاكِبَ أَرْسَلْنَا ثِيَابَنَا مِنْ فَوْقِ رُءُوسِنَا عَلَى وُجُوهِنَا فَإِذَا جَاوَزْنَا رَفَعْنَاهَا " . خَالَفَهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم حالت احرام میں تھے، جب ہمارا کسی سوار سے سامنا ہوتا، تو ہم اپنے سروں پر موجود کپڑے کو چہرے کے آگے کر لیتیں اور جب وہ گزر جاتا، تو ہم اسے ہٹا دیتی تھیں۔