سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي أَكْلِ لُحُومِ الصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ باب: محرم کے شکار کرنے اور شکار کا گوشت کھانے بیان
حدیث نمبر: 2750
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، وأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، قَالا : نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ اعْتَمَرَ مَعَ عُثْمَانَ فِي رَكْبٍ فَأُهْدِيَ لَهُ طَائِرٌ فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهِ ، وَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ ، فَقَالَ لَهُ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : أَنَأْكُلُ مِمَّا لَسْتَ مِنْهُ آكِلا ؟ فَقَالَ : " إِنِّي لَسْتُ فِي ذَاكُمْ مِثْلَكُمْ ، إِنَّمَا اصْطِيدَ لِي وَأُمِيتَ بِاسْمِي " .محمد محی الدین
یحییٰ بن عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے چند اور لوگوں سمیت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ عمرہ کیا، انہوں نے سیدنا عثمان کی خدمت میں پرندہ پیش کیا، تو سیدنا عثمان نے دوسرے لوگوں سے کہا کہ وہ اسے کھا لیں اور خود اسے کھانے سے انکار کر دیا، تو سیدنا عمرو بن العاص نے ان سے کہا: ”کیا ہم اس چیز کو کھا لیں، جسے آپ نہیں کھا رہے؟“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اس کے بارے میں میری حیثیت تمہاری طرح نہیں ہے، اسے میرے لیے شکار کیا گیا ہے۔“