سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي أَكْلِ لُحُومِ الصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ باب: محرم کے شکار کرنے اور شکار کا گوشت کھانے بیان
حدیث نمبر: 2744
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ ، أَنَّ عَمْرًا مَوْلَى الْمُطَّلِبِ أَخْبَرَهُمَا ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " صَيْدُ الْبَرِّ لَكُمْ حَلالٌ ، وَأَنْتُمْ حُرُمٌ مَا لَمْ تَصِيدُوهُ أَوْ يُصَادْ لَكُمْ " .محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”خشکی کا شکار تمہارے لیے حلال قرار دیا گیا ہے، جبکہ تم احرام کی حالت میں ہو، اس وقت جب تم نے اسے خود شکار نہ کیا ہو، اسے تمہارے لیے شکار نہ کیا گیا ہو۔“