سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ باب: : حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : " حَجَّ عَلِيٌّ ، وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، فَلَمَّا كَانَا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ ، نَهَى عُثْمَانُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ ، فَقِيلَ لِعَلِيٍّ ، إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنِ التَّمَتُّعِ ، فَقَالَ : إِذَا رَأَيْتُمُوهُ قَدِ ارْتَحَلَ فَارْتَحِلُوا ، فَلَبَّى عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ بِالْعُمْرَةِ ، وَلَمْ يَنْهَهُمْ عُثْمَانُ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَنْهَى عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ ؟ ، قَالَ : بَلَى ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ ؟ ، قَالَ : بَلَى .سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ دونوں حج کے لیے آئے، راستے میں سیدنا عثمان نے تمتع کے طور پر عمرے کو حج کے ساتھ شامل کرنے سے منع کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے حج تمتع سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم انہیں دیکھو کہ وہ روانہ ہو چکے ہیں، تو تم بھی روانہ ہو جاؤ۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا تلبیہ پڑھنا شروع کیا، لیکن سیدنا عثمان نے ان حضرات کو منع نہیں کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے پتا چلا ہے، آپ نے عمرے کو تمتع کے طور پر ساتھ ملانے سے منع کر دیا ہے۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ تو سیدنا علی نے ان سے فرمایا: ”کیا آپ نے یہ بات نہیں سنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تمتع کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“