سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ باب: : حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2731
ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ ، قَالَ : " يَطُوفُ بِالْبَيْتِ سَبْعًا ، وَيَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ طَافَ بِالْبَيْتِ وَحْدَهُ ، وَلا يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو شخص عمرے کو حج کے ساتھ ملا کر حج تمتع کرتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف کرے گا، صفا و مروہ کے درمیان سعی کرے گا، جب قربانی کا دن ہو گا، تو وہ صرف بیت اللہ کا طواف کرے گا، اس وقت وہ صفا و مروہ کے درمیان سعی نہیں کرے گا۔“