سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ فَرْضِ الْحَجِّ وَكَمْ مَرَّةً حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: حج کی فرضیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی بار حج کیا؟
حدیث نمبر: 2702
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَعْفَرُ بْنُ هَارُونَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الدَّيْنَوَرِيُّ الْمُكْتِبُ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ صَدَقَةَ بْنِ صُبَيْحٍ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي يُوسُفَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا أَذَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ قَالَ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ : أَكُلَّ عَامٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ قُلْتُ : نَعَمْ لَوَجَبَتْ ، إِنَّمَا هِيَ حَجَّةٌ وَاحِدَةٌ ، فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ " . قَوْلُهُ : عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَهْمٌ وَالصَّوَابُ : عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، وَيَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ مَتْرُوكٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کرنے کا حکم دیا، تو اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”کیا ہر سال حج کرنا فرض ہے؟ یا رسول اللہ!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں ہاں کہہ دیتا، تو یہ لازم ہو جاتا، یہ ایک مرتبہ کرنا فرض ہے، البتہ جو شخص نفلی عبادت کرنا چاہے، تو اللہ اسے قبول کرنے والا اور اس کا علم رکھنے والا ہے۔“