سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ فَرْضِ الْحَجِّ وَكَمْ مَرَّةً حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: حج کی فرضیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی بار حج کیا؟
حدیث نمبر: 2698
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَا قَوْمُ ، كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْحَجُّ " ، فَقَالَ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ : أَكُلُّ عَامٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَصَمَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ ، ثُمَّ قَالَ : " لا ، بَلْ هِيَ حَجَّةٌ وَاحِدَةٌ ، ثُمَّ مَنْ حَجَّ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ تَطَوُّعٌ ، وَلَوْ قُلْتُ : نَعَمْ لَوَجَبَتْ عَلَيْكُمْ ، وَإِذًا لا تَسْمَعُونَ وَلا تُطِيعُونَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! تم پر حج کرنا فرض کیا گیا۔“ تو اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا ہر سال حج کرنا فرض ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ ایک ہی مرتبہ حج کرنا فرض ہے، اس کے بعد جو حج کرے گا، تو اس کے لیے نفل ہو گا، اگر میں ہاں کہہ دیتا، تو یہ تم پر لازم ہو جاتا اور اس صورت میں تم اس حکم پر عمل پیرا نہ ہو سکتے۔“