سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ فَرْضِ الْحَجِّ وَكَمْ مَرَّةً حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: حج کی فرضیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی بار حج کیا؟
حدیث نمبر: 2697
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ إِشْكَابَ ، نا رَوْحٌ . ح وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، نا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ الأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْحَجُّ لِكُلِّ عَامٍ ؟ قَالَ : " لا ، بَلْ حَجَّةٌ وَاحِدَةٌ ، فَمَنْ حَجَّ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ تَطَوُّعٌ ، وَلَوْ قُلْتُ : نَعَمْ لَوَجَبَتْ ، وَلَوْ وَجَبَتْ لَمْ تَسْمَعُوا وَلَمْ تُطِيعُوا " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اقرع بن حابس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: ”ہر سال حج کرنا واجب ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ایک ہی مرتبہ حج کرنا فرض ہے، جو شخص اس کے بعد بھی حج کرے گا، تو یہ اس کے لیے نفل ہو گا، اگر میں یہ کہہ دیتا، جی ہاں، تو یہ واجب ہو جاتا اور اگر یہ واجب ہو جاتا، تم اس حکم پر عمل پیرا نہ کر سکتے۔“