حدیث نمبر: 2692
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرٍو الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ " . قَالَ عِكْرِمَةُ : فَسَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالا : صَدَقَ.
محمد محی الدین

سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص زخمی یا معذور ہو جائے، تو وہ احرام کھول دے گا اور اس پر اگلے سال حج کرنا واجب ہو گا۔“ عکرمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے جواب دیا: یہ ٹھیک بیان کیا ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحج / حدیث: 2692
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1731، 1781، 1782، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2862 ، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3829، 3830، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1862، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 940،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3077، 3078، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10210، 10211، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2692، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15972»