سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ مَا جَاءَ فِي رَمْيِ الْجَمْرَةِ وَالتَّعْجِيلِ مِنْ جَمْعٍ وَالتَّطَيُّبِ قَبْلَ الْإِفَاضَةِ
نا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُغَلِّسُ ، نا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ . ح وَثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، قَالُوا : نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " إِذَا نَفَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَكُنْ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ ، إِلا الْحُيَّضُ ؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُنَّ " . وَقَالَ أَبُو عَمَّارٍ : " مَنْ حَجَّ الْبَيْتَ فَلْيَكُنْ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ إِلا الْحُيَّضُ رَخَّصَ لَهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب کوئی شخص واپس جانے لگے، تو سب سے آخر میں بیت اللہ کا طواف کرے، البتہ حیض والی عورتوں کے لیے یہ حکم نہیں ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اجازت دی ہے (وہ آخری مرتبہ بیت اللہ کا طواف کیے بغیر واپس جا سکتی ہیں)۔ ابوعمار نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: جو شخص بیت اللہ کا حج کرے، اسے سب سے آخر میں بیت اللہ کا طواف کرنا چاہیے، البتہ حیض والی عورتوں کا حکم مختلف ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اجازت دی ہے (کہ وہ طواف وداع کیے بغیر واپس جا سکتی ہیں)۔