سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَحْكَامِ الْحِلِّ وَالْإِحْرَامِ لِلنِّسَاءِ باب: عورتوں کے لیے مباح اور احرام کے احکام کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 2672
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، نا عُبَيْدَةُ ، نا الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلا أَصَابَ مِنْ أَهْلِهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ يَوْمَ النَّحْرِ ، فَقَالَ : " يَنْحَرَانِ جَزُورًا بَيْنَهُمَا وَلَيْسَ عَلَيْهِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ " .محمد محی الدین
عطاء بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نے قربانی کے دن بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے صحبت کر لی، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ فرمایا: وہ دونوں ایک اونٹ قربان کریں گے، البتہ اب ان دونوں پر اگلے سال دوبارہ حج کرنا واجب نہیں ہو گا۔