سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَحْكَامِ الْحِلِّ وَالْإِحْرَامِ لِلنِّسَاءِ باب: عورتوں کے لیے مباح اور احرام کے احکام کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 2671
ثنا ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّهُ كَانَ يُفْتِي النِّسَاءَ أَنْ يَقْطَعْنَ الْخُفَّيْنِ ، حَتَّى قَالَتْ لَهُ صَفِيَّةُ : إِنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تَأْمُرُهُنَّ أَنْ لا يَقْطَعْنَ " ، مَوْقُوفٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پہلے یہ فتوی دیتے تھے: خواتین اپنے موزے کاٹ لیں گی، یہاں تک کہ صفیہ نے انہیں یہ بتایا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے خواتین کو ہدایت کی تھی کہ وہ انہیں نہ کاٹیں۔ یہ روایت موقوف ہے۔