سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَحْكَامِ الْحِلِّ وَالْإِحْرَامِ لِلنِّسَاءِ باب: عورتوں کے لیے مباح اور احرام کے احکام کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 2670
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نا خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ الْقَرَنِيُّ ، نا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : " رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنِّسَاءِ فِي الْخُفَّيْنِ عِنْدَ الإِحْرَامِ " . قَالَ سَالِمٌ : وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَكْرَهُهُ حَتَّى حَدَّثَتْهُ صَفِيَّةُ ، عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو یہ رخصت دی تھی کہ وہ حالت احرام میں موزے پہن سکتی ہیں۔ سالم بیان کرتے ہیں: پہلے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس کو مکروہ قرار دیتے تھے، یہاں تک کہ صفیہ نامی خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ روایت بیان کی (تو انہوں نے اس کے مطابق فتوی دیا)۔