سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ
حدیث نمبر: 266
نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ الَّذِي أُرِيَ النِّدَاءَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَرِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ " . وَكَذَا قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ ، وَإِنَّمَا هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ ، وَلَيْسَ هُوَ الَّذِي أُرِيَ النِّدَاءُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زید جہنی رضی اللہ عنہ جن کو خواب میں اذان دینے کا طریقہ دکھایا گیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ نے اپنے چہرہ مبارک کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو دو مرتبہ دھویا اور دونوں پاؤں دو مرتبہ دھوئے۔ ابن عیینہ نے اسی طرح نقل کیا ہے، ویسے اس کے راوی سیدنا عبداللہ بن زید المازنی رضی اللہ عنہ ہیں اور یہ وہ صحابی نہیں ہیں، جنہیں خواب میں اذان دینے کا طریقہ سکھایا گیا تھا۔