سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2656
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا : نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا هُشَيْمٌ ، نا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ ، فَقَالَ : " وَمَا شُبْرُمَةُ ؟ " ، قَالَ : فَذَكَرَ قَرَابَةً لَهُ ، فَقَالَ : " أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ ؟ " ، قَالَ : فَقَالَ : لا ، قَالَ : " فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ ، ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ ".محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا، تو دریافت کیا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس شخص نے اس کے ساتھ اپنی رشتہ داری کا ذکر کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے خود حج کر لیا ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر پہلے تم اپنی طرف سے حج کرو، پھر تم شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“