سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ
حدیث نمبر: 265
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بِنْتِ السُّدِّيِّ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ ثَابِتٍ يَعْنِي الثُّمَالِيَّ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِي جَعْفَرٍ : حَدَّثَكَ جَابِرٌ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَثَلاثًا ثَلاثًا " ؟ قَالَ : نَعَمْ .محمد محی الدین
ثابت ثمالی بیان کرتے ہیں: میں نے امام ابوجعفر (امام محمد باقر) سے یہ دریافت کیا: کیا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے آپ کو یہ حدیث سنائی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک، ایک مرتبہ اور دو، دو مرتبہ اور تین، تین مرتبہ وضو کیا ہے، تو امام ابوجعفر (یعنی امام باقر) نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ اس روایت کا راوی ثمالی مستند نہیں ہے اور اس روایت کا دوسرا راوی ابن بنت سدی ثقہ ہے۔