سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2646
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَعْنِي بِرَجُلٍ ، وَهُوَ يَقُولُ : لَبَّيْكَ عَنْ نُبَيْشَةَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا هَذَا الْمُهِلُّ عَنْ نُبَيْشَةَ ، هِيَ عَنْ نُبَيْشَةَ وَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے، جو نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھنے والے! یہ نبیشہ کی طرف سے ہو گا، تم اپنی طرف سے حج کرو۔“