سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2645
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ ، فَقَالَ : " أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ ، هَذِهِ عَنْ نُبَيْشَةَ وَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ " . تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ ، وَالْمَحْفُوظُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثُ شُبْرُمَةَ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا، جو نبیشہ نامی شخص کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھنے والے! یہ نبیشہ کی طرف سے ہے، تم پہلے اپنی طرف سے حج کرو۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں حسن بن عمارہ نامی راوی منفرد ہیں اور یہ شخص متروک الحدیث ہے، محفوظ روایت وہ ہے، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے اور اس میں شبرمہ نامی آدمی کا تذکرہ ہے۔