سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2643
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، نا خَالِدُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، بِهَذَا وَقَالَ : " هَلْ حَجَجْتَ ؟ " ، قَالَ : لا ، قَالَ : " هَذِهِ عَنْكَ وَحُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ ".محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم حج کر چکے ہو؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہ تمہاری طرف سے ہے اور بعد میں تم شبرمہ کی طرف سے حج کر لینا۔“