سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2642
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرِ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَدَعَاهُ ، فَقَالَ : " أَحَجَجْتَ قَطُّ ؟ " ، قَالَ : لا ، قَالَ : " فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا، جو شبرمہ نامی شخص کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا اور فرمایا: ”کیا تم نے کبھی حج کیا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پہلے تم اپنی طرف سے حج کرو، اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے حج کر لینا۔“