سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ وَالصَّلَاةُ فِيهِ فِي أَيِّ وَقْتٍ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ باب: کعبہ کا طواف کرنا اور دن یا رات میں کسی بھی وقت اس میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 2639
نا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الأَعْمَى ، نا يَحْيَى الْبَابْلُتِيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، نا عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ ، لا تَمْنَعُنَّ أَحَدًا يُصَلِّي عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ " .محمد محی الدین
نافع بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے بنو عبدمناف! تم کسی بھی شخص کو اس گھر کے پاس نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ وہ دن یا رات کا کوئی بھی حصہ ہو۔“