سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ وَالصَّلَاةُ فِيهِ فِي أَيِّ وَقْتٍ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ باب: کعبہ کا طواف کرنا اور دن یا رات میں کسی بھی وقت اس میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 2636
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ فَأَخَذَ بِعِضَادَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ ، ثُمَّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ بَعْدَ الصُّبْحِ إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلا بِمَكَّةَ " ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلاثًا .محمد محی الدین
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو تھاما اور پھر بولے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی شخص صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز ادا نہ کرے، البتہ مکہ میں (طواف کی رکعت ادا کرنے والا) ایسا کر سکتا ہے۔“ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ بیان کی۔