سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " طَافَ طَوَافَيْنِ وَسَعَى سَعْيَيْنِ " . قَالَ لَنَا ابْنُ صَاعِدٍ : خَالَفَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى غَيْرَهُ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ ، نُخَرِّجُهُ عَنْهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ : يُقَالُ : إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى الأَزْدِيُّ حَدَّثَ بِهَذَا مِنْ حِفْظِهِ فَوَهِمَ فِي مَتْنِهِ ، وَالصَّوَابُ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ ، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الطَّوَافِ وَلا السَّعْيِ ، وَقَدْ حَدَّثَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ عَلَى الصَّوَابِ مِرَارًا ، وَيُقَالُ : أَنَّهُ رَجَعَ عَنْ ذِكْرِ الطَّوَافِ وَالسَّعْيِ إِلَى الصَّوَابِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ طواف کیا تھا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ اس روایت کو نقل کرنے میں بعض راویوں نے اختلاف نقل کیا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: درست روایت یہ ہے کہ اس روایت میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا تھا، اس روایت میں طواف اور سعی کرنے کا ذکر نہیں ہے۔ محمد بن یحییٰ نامی راوی نے اس درست روایت کو کئی مرتبہ نقل کیا ہے اور یہ بات بھی بیان کی گئی ہے، انہوں نے طواف اور سعی کا ذکر کرنے سے رجوع کر لیا تھا اور درست روایت بیان کرنا شروع کر دی تھی۔