سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2631
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، نا أَبِي ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، نا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " إِنْ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ لِعُمْرَتِهِ وَحَجَّتِهِ طَوَافَيْنِ ، وَسَعَى سَعْيَيْنِ " . وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعَلِيٌّ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ . أَبُو بُرْدَةَ هَذَا هُوَ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ ضَعِيفٌ ، وَمَنْ دُونَهُ فِي الإِسْنَادِ ضُعَفَاءُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمرے اور حج کے لیے دو مرتبہ طواف کیا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔ ابوبروہ نامی راوی عمرو بن یزید ہے اور یہ شخص بھی ضعیف ہے، اس کے علاوہ بھی اس سند میں ضعیف راوی موجود ہیں۔