سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ
حدیث نمبر: 263
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَرَادَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحَوَارِيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً ، وَقَالَ : " هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ ، وَوُضُوءُ مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاةٌ " ، ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ، فَقَالَ : " هَذَا وُضُوءُ مَنْ تَوَضَّأَهُ أَعْطَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كِفْلَيْنِ مِنَ الأَجْرِ " ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا ، ثُمَّ قَالَ : " هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ قَبْلِي " .محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس کے ذریعے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”یہ وضو کا وہ طریقہ ہے، جو شخص اس طرح وضو نہ کرے، اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔“ پھر آپ نے دو، دو مرتبہ وضو کیا، پھر ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے وضو کا طریقہ ہے، جو اس طرح وضو کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے دوگنا اجر عطا کرے گا۔“ پھر آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے آنے والے پیغمبروں کا طریقہ ہے۔“