سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ
حدیث نمبر: 262
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نا أَبُو إِسْرَائِيلَ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ تَوَضَّأَ مَرَّةً وَاحِدَةً فَتِلْكَ وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّتِي لا بُدَّ مِنْهَا ، وَمَنْ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ فَلَهُ كِفْلانِ ، وَمَنْ تَوَضَّأَ ثَلاثًا فَذَلِكَ وُضُوئِي وَوُضُوءُ الأَنْبِيَاءِ قَبْلِي " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک بار وضو کرتا ہے، تو یہ وضو کا ایسا طریقہ ہے جو ضروری ہے اور جو شخص دو مرتبہ وضو کرتا ہے، تو اسے دوگنا اجر ملے گا اور جو شخص تین مرتبہ وضو کرتا ہے، تو یہ میرا اور مجھ سے پہلے آنے والے انبیاء کا طریقہ ہے۔“