سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2615
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، قَالا : نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا هَارُونُ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَجَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِنَّمَا طَافَ لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ طَوَافًا وَاحِدًا ، وَسَعَى سَعْيًا وَاحِدًا ، ثُمَّ قَدِمَ مَكَّةَ فَلَمْ يَسْعَ بَيْنَهُمَا بَعْدَ الصَّدْرِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرے کے لیے ایک مرتبہ طواف کیا تھا اور ایک ہی مرتبہ سعی کی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف صدر کے بعد سعی نہیں کی۔