سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2612
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، نا عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَجِّ عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " احْجُجْ عَنْهُ ، أَلا تَرَى أَنَّهُ لَوْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ عَنْهُ أَنَّ ذَلِكَ يُجْزِي عَنْهُ ؟ " ، قَالَ : بَلَى ، قَالَ : " فَحَقُّ اللَّهِ أَحَقُّ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے والد کی طرف سے حج کرنے کے بارے میں دریافت کیا، آپ نے فرمایا: ”تم اس کی طرف سے حج کر لو، کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اگر ان کے ذمے قرض ہوتا اور تم اسے ان کی طرف سے ادا کرتے، تو یہ ادا ہو جاتا؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے (کہ اس کا قرض ادا کیا جائے)۔“