سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ رُشَيْدٍ ، وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالا : نا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً مَرَّةً ، وَقَالَ : " هَذَا وُضُوءُ مَنْ لا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ الصَّلاةَ إِلا بِهِ " ، ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ، وَقَالَ : " هَذَا وُضُوءُ مَنْ يُضَاعَفُ اللَّهُ لَهُ الأَجْرَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ " ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا ، وَقَالَ : " هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ مِنْ قَبْلِي " . تَفَرَّدَ بِهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، وَالْمُسَيِّبُ ضَعِيفٌ.سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ وہ وضو ہے، جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا۔“ پھر آپ نے دو، دو مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ اس شخص کا وضو کرنے کا طریقہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ دوگنا اجر عطا کرے گا۔“ پھر آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے رسولوں کے وضو کا طریقہ ہے۔“ اس روایت کو حفص بن میسرہ سے نقل کرنے میں مسیب بن واضح نامی راوی منفرد ہے اور مسیب نامی یہ راوی ضعیف ہے۔