سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2604
نا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ . ح وَنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، نا أَبِي ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَرَنَ فَطَافَ طَوَافًا وَاحِدًا هُوَ وَأَصْحَابُهُ ، وَقَالَ ابْنُ مُبَشِّرٍ : فَطَافَ طَوَافًا وَاحِدًا ، وَسَعَى سَعْيًا هُوَ وَأَصْحَابُهُ " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کیا، تو آپ نے ایک ہی مرتبہ طواف کیا، آپ نے بھی اور آپ کے اصحاب نے بھی۔ ابن مبشر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ طواف کیا اور ایک مرتبہ سعی کی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے بھی ایسا ہی کیا)۔