سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2603
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، قَالا : حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، نا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ لَمْ يَزِيدُوا عَلَى طَوَافٍ وَاحِدٍ " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ایک سے زیادہ مرتبہ طواف نہیں کرتے تھے (یعنی حج اور عمرے دونوں کے لیے ایک ہی طواف کر لیا کرتے تھے)۔