سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2599
نا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالا : نا أَيُّوبُ بْنُ هَانِئٍ الْجُعْفِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَسَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَلَى طَاوُسٍ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ ، فَقَالَ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " قَدِمْنَا حُجَّاجًا ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَحْلَلْنَا لَمَّا طُفْنَا ، وَمَا طُفْنَا لِعُمْرَتِنَا وَحَجَّتِنَا إِلا طَوَافًا وَاحِدًا " . لَفْظُ أَبِي كُرَيْبٍ.محمد محی الدین
طاؤس کے بارے میں یہ بات منقول ہے: راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے حج تمتع کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ حج کرنے کے لیے آئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ہم نے طواف کرنے کے بعد احرام کھول دیا، ہم نے اپنے عمرہ اور حج کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا۔ روایت کے یہ الفاظ ابوکریب نامی راوی کے ہیں۔